ضلع خانیوال کے شہروں ، دیہات میں صفائی کا یکساں نظام نافذ

ضلع خانیوال کے شہروں ، دیہات میں صفائی کا یکساں نظام نافذ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ضلع خانیوال کے شہروں اور دیہات میں بھی صفائی کے یکساں نظام کا نفاذ کردیا گیا۔

 اور صفائی آپریشن نجی شعبہ نے سنبھال لیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف،ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے ایم پی اے چودھری ضیاء الرحمن،سابق صوبائی وزیر عرفان احمد خان ڈاہا کے ہمراہ زیرو ویسٹ مہم کا افتتاح کیا،اے ڈی سی جی غلام مصطفی خان،سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی رزاق ڈوگر بھی اس موقع پر ہمراہ تھے ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر نے صفائی آپریشن میں استعمال مشینری کا بھی معائنہ کیا،پلان کے تحت پہلے مرحلہ میں دیرینہ پوائنٹس کو کوڑے کے دیرینہ ڈھیروں سے کلیئر کرایا جائے گا،نجی سیکٹر گھر گھر سے کوڑے کی کولیکشن 7 جنوری سے شروع کرے گا۔کبیروالا،جہانیاں اور میاں چنوں میں بھی جلد کام کا آغاز ہوگا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے صفائی کے نئے نظام پر بریفنگ دی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع کے کونے کونے کو سنواراجائیگا۔ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نئے صفائی نظام کی بھرپور مانیٹرنگ کرے گی کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات کے حوالے سے مربوط کمپلینٹ سسٹم بنایاگیا ہے ،دوسرے مرحلے میں دیگرتحصیلوں کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں