رینسڈ آئل کا استعمال، ریسٹورنٹ کو ایک لاکھ جرمانہ

رینسڈ آئل کا استعمال، ریسٹورنٹ کو ایک لاکھ جرمانہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، وہاڑی اور خانیوال میں مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اڈہ چوک پر معروف ریسٹورنٹ کو ناقص اور رینسڈ آئل کے استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اسی طرح المجاہد کالونی معصوم شاہ روڈ پر بیکری کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے پر 35ہزار، فریزر میں باسی سبزیوں کی موجودگی، ایکسپائرڈ برگر بن کا استعمال کرنے پر جلال پارک کے قریب پیزا پوائنٹ کو 20ہزار، بند بوسن روڈ پر بوچیکی ولاز میں سویٹس شاپ کو مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے ، کھلے اور ممنوعہ اجزاء کی موجودگی پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ مسلم لیگ چوک لیاقت روڈ میاں چنوں میں ریسٹورنٹ کو کھانوں میں ممنوعہ چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر 25 ہزار، میلاد مصطفیؐ چوک خانیوال میں ملک شاپ کو فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے اور گندگی کی بنا پر 12 ہزار روپے جبکہ ٹی ایم اے چوک پر سویٹس شاپ کو مٹھائی کی تیاری میں رنگ کاٹ کی ملاوٹ کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید میلسی روڈ اڈہ ٹھینگی پر سویٹس اینڈ بیکرز کو فوڈ آئٹمز میں مردہ مکھیاں پائے جانے ، آئلنگ کیلے پینٹ برش کا استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے جبکہ معصوم شاہ روڈ وہاڑی میں کریانہ سٹور کو چائنہ نمک اور زائدالمیعاد مصالحہ جات فروخت کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں