شہری کو زخمی کرکے فرار ہونیوالے کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونے والے شہری اور فرار ہونے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
صدر پولیس کو نذیر نے بتایا کہ میرا بھائی مظہر عباس گھر جارہاتھا کہ نامعلوم کار ڈرائیور نے تیزرفتاری سے میرے بھائی کو ٹکر ماری اور فرار ہوگیا حادثہ میں میرا بھائی زخمی ہوگیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔