میپکو ،ترقی کیلئے محکمانہ امتحانات کے نتائج جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹر نے خانیوال سرکل کے اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین گریڈ۔IIکے عہدے پر ترقی کے محکمانہ ترقی امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتحانات میپکو محمد نعمان ملک کی جانب سے جاری ہونے رزلٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی100کورس میں محمد وقاص نے پہلی، عطاء رسول خان نے دوسری اورجمیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کامیاب ہونے والوں میں مبین خان، محمداختر، محمد شفیق، محمد عثمان اصغر، لیاقت علی، عبدالمجید، اسدبشیر، زاہد سلطان، محمد سفیان، سید فیض حسین، حبیب اللہ، محمد ساجد اور غلام یاسین شامل ہیں ۔