ڈکیت گینگ کے 4ارکان کی گرفتار، 8 مقدمات ٹریس
وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی )ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر پولیس تھانہ فتح شاہ کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔۔۔
اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا کاشف ریاض کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ میاں محمد امین جھنڈیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈکیت گینگ کے 4 ممبران طارق، اختر، احسان اور عمران کو گرفتار کر کے 8 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 7 لاکھ 35 ہزار روپے مالیتی موٹرسائیکلز و دیگر سامان اور نقدی برآمد کی جبکہ ملزم طارق سے اسلحہ ناجائز بھی برآمد کیا گیا۔