سکندرآباد کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم

سکندرآباد کے شہری بنیادی  سہولیات سے محروم

سکندرآباد(نامہ نگار )شہیداور غازیوں کا قصبہ سکندرآباد کے شہری دور جدید میں بنیادی سہولیات سے محروم قصبہ میں صفائی نہ ہونے سے جگہ جگہ گندگی کے انبارلگ گئے شہید اور غازیوں کا قصبہ سکندرآباد کے شہری اس دور جدید میں آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

 اس قبضے میں شہریوں کے لیے پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوئی گورنمنٹ ادارہ موجود نہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے طلبا طالبات کو 40کلومیٹر دو ر ملتان جانا پڑتا ہے مہنگائی کی وجہ سے اکثر طلبا طالبات اعلیٰ تعلیم کا خواب ادھورا چھوڑ کر تعلیم کو خیر باد کہنا پڑتا ہے پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے قصبہ میں مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں صفائی کا کی صورتحال انتہائی ابتر ہے جگہ جگہ گلی محلوں میں گندگی کا انبار لگ چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں