سبزی منڈی میلسی :احمد علی خان صدر ، لالہ سجاد جنرل سیکرٹری منتخب
میلسی (نامہ نگار ) سبزی منڈی میلسی میں سال 2025 کیلئے متفقہ طور پر احمد علی خان صدر اور ۔۔۔
لالہ سجاد جنرل سیکرٹری منتخب،سبزی منڈی میلسی میں منتخب عہدے داروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔نو منتخب صدر احمد علی خان نے کہا کہ سبزی منڈی کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور سبزی منڈی میں درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔