فراڈی ہمسائے نے لاکھوں روپے قرض لیکر جعلی چیک تھما دیا

فراڈی ہمسائے نے لاکھوں روپے قرض لیکر جعلی چیک تھما دیا

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)فراڈی ہمسائے نے لاکھوں روپے کا قرض حسنہ لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔

،ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مسافر ویگن کا ڈرائیور حوالات جا پہنچا،مقدمات درج ۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 سی محلہ قاضی والا کے رہائشی احمد ایاز اکرمآرائیں سے اس کے ہمسائے امتیاز کھوکھر نے 36 لاکھ قرض حسنہ لیے اوربدلے میں اسے جعلی چیک تھما دیا۔ادھر پٹرولنگ پولیس تونسہ بیراج نے کارروائی کے دوران مسافر ویگن میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر ڈرائیور پیر عادل کے رہائشی محمد فیاض کو گرفتار کر کے اسے پولیس تھانہ صدرکے حوالے کر دیا،پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں