ڈی سی لودھراں کاعوامی مسائل فوری حل کرنے کا حکم
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیرنے اپنے دفتر میں کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور ۔
ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض محکموں سے متعلق عوامی شکایات سنتے ہوئے افسروں کو حکم دیا کہ وہ شہریوں کے لئے قابل رسائی بنیں اور عوامی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق پیش ہونے والی درخواستوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور افسروں پیش ہونے والے مسائل کے حل بارے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جواب دہ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی براہ راست نگرانی کی جاتی ہے تاکہ درخواست گزاروں کو جلد ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ انہوں نے درخواست گزاروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ان کی شکایات کے حل کے لئے محکمانہ کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔