ڈی سی وہاڑی کی زیر نگرانی ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد
وہاڑی(نمائندہ خصوصی،خبر نگار)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کونسل میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں۔ڈپٹی کمشنر نے درستگی ریکارڈ، فرد ملکیت ، ڈومیسائل کا اجراء ، رجسٹری، انکم سر ٹیفکیٹ اور ریونیو سے متعلقہ دیگر مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو سید عثمان منیر بخاری ، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول سمیت ریوینیو افسران و سٹاف موجود تھا ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے ذریعے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے ۔دریں اثناڈپٹی کمشنر نے کلینک آن وہیل سروسز کا معائنہ کرنے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ادویات کی دستیابی،ڈاکٹر عائشہ و سٹاف کی حاضری سمیت طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے اس موقع پر کلینک آن وہیل سروسز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کلینک آن وہیلز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی اور صحت دوست منصوبہ ہے ڈاکٹرز و سٹاف پیشہ وارانہ امور احسن انداز میں ادا کریں، مریضوں سے اخلاقی رویہ اپنائیں ،علاج معالجے کی فراہمی میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔