بھٹو نے ملک کو جمہوریت کی راہ پر ڈالا،ارشد اقبال
ملتان (لیڈی رپورٹر)بانی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ کے سلسلہ میں پیپلزسیکرٹریٹ پی پی217 میں خصوصی تقریب ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔
اس سلسلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی97ویں سالگرہ کے موقع پرپیپلزسیکرٹریٹ پی پی217 پر ممبر پنجاب کونسل پاکستان پیپلزپارٹی ملک ارشد اقبال بھٹہ کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خطاب کرتے ہوئے ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو جمہوریت کا راستہ دکھایا اور عوام کے حقوق کی آواز بلند کی۔ ان کی جدوجہد ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور عوامی خدمت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔پارٹی کے کارکنان بھٹو کے نظریے کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔تقریب میں ملک ارشد اقبال بھٹہ نے ملک عمران حسن بھٹہ،وسیم شہزاد علوی،پروفیسر عمران بھٹہ،سید طاہر شاہ،معاویہ ڈوگر،سلیم بھٹہ اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments