ذوالقعد، ذوالحج، محرم ، رجب کی عزت وعظمت زیادہ،مولانااللہ بخش
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)معروف عالم دین مولانا اللہ بخش فاروقی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے اسلامی سال کے 12 ماہ میں سے چارماہ یعنی ذوالقعد، ذوالحج، محرم الحرام اور رجب المرجب کی عزت وعظمت اور۔
احترام بہت زیادہ رکھی ہے جسکی بدولت ان میں ادا کی جانے والی عبادات کے اجر وثواب میں اضافہ ہوجاتا ہے ، جبکہ گناہوں کے وبال اور عذاب میں بھی زیادتی ہوتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں مرکزی جامع مسجد شیر گڑھ میں خطاب کے دوران اجتماع سے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ ان مہینوں میں عبادات کی ادائیگی اور گناہوں سے بچنے کا بخوبی اہتمام کرنا چاہیے ۔ اہلِ علم فرماتے ہیں کہ جو شخص ان چار مہینوں میں عبادت کا اہتمام کرتا ہے اس کو سال کے باقی مہینوں میں بھی عبادات کی توفیق ہوجاتی ہے ۔