آصف ہاشمی صدر پریس کلب گیلے وال ،ملک غازی جنرل سیکرٹری منتخب
گیلے وال (نامہ نگار )پریس کلب گیلے وال سال 2025 کے لئے محمد آصف ہاشمی صدر جبکہ ملک غازی نوناری جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔
تفصیل کے مطابق پریس کلب گیلے وال کے سال 2025 کے لیے محمد آصف ہاشمی بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست کے لیے دو امیدواروں ملک غازی نوناری اور عمر فاروق کے مابین ہوا پولنگ کا آغاز سہ پہر تین بجے ہوا جس میں کل 23 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں 13 ووٹ ملک غازی نوناری اور عمر فاروق 10 ووٹ حاصل کر پائے ۔اس طرح سال 2025 کے لئے ملک غازی نوناری جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جس پر دوست احباب نے انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ دیگر عہدیداروں کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا۔