لودھراں، ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،شہری غیر محفوظ
لودھراں(سٹی رپورٹر )لودھراں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ۔
۔ماڈل سٹی میں 8بجے رات 5 ڈاکومعروف پیسٹی سائیڈ ڈیلر و رہنما مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے گھر داخل ہو گئے ۔تلاشی کے دوران گن پوائنٹ پر 3لاکھ 50 ہزار نقدی،13تولے سونا کے طلائی زیورات،آئی فون،مائیکروویو اوون،ایل سی ڈی ،کمبل ،سوٹ قیمتی گھڑی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔متاثرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،مزید کارروائی جاری ہے ۔