کوٹ ادو،تحصیلدار سے تنگ زمینداروں کا احتجاجی مظاہرہ

 کوٹ ادو،تحصیلدار سے تنگ زمینداروں کا احتجاجی مظاہرہ

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)تحصیلدار سے تنگ زمینداروں کا تحصیل افس کے سامنے تحصیلدار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،۔

گورنمنٹ ٹیکسز پورے ہونے کے باوجود رجسٹریوں پر اعتراض تحصیلدار کا معمول بن گیا،کئی کئی روز تک خواتین و مردرجسٹریوں کے اندراج وبیان کیلئے چکر کاٹنے پر مجبور،متاثرین کا وزیراعلیٰ سمیت اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق کا موضع رکھ پتل کوٹ ادو اورموضع منسارام خاص کے زمینداروں محمدفاروق،محمدیاسین،محمدسلیم اور بنیامین ودیگرنے تحصیلدار آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائدکیاکہ تحصیلدارکوٹ ادو رشوت کے چکر میں رجسٹری کرانے والے شہریوں کو ناجائز تنگ کر رہا ہ،ے خسرہ وڈی سی ویلیویشن اورگورنمنٹ کے تمام ٹیکسز مکمل ہونے کے باوجود بھی رجسٹریوں پر اعتراض لگا دیتا ہے جس پر وہ رجسٹری کرانے کیلئے کئی روز سے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ان کی رجسٹریوں پر اعتراض پہ اعتراض لگا کر انہیں بھگا دیا جاتا ہے ۔ زمینداروں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کئی خواتین بھی رجسٹریوں کے بیان کیلئے سارا سارا دن تحصیلدار آفس کے سامنے بیٹھی رہتی ہیں مگر انکی رجسٹریاں بھی درج نہیں کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں