ڈی سی وہاڑی کاتجاوزات کے خاتمہ کیلئے لائن مارکنگ کا معائنہ

 ڈی سی وہاڑی کاتجاوزات کے خاتمہ کیلئے لائن مارکنگ کا معائنہ

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ۔

، ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے وہاڑی شہر میں تجاوزات اور لائن مارکنگ کا معائنہ کیا اور دوبارہ تجاوزات پر شہریوں سے اظہار ناراضگی کیا ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے افسران کو تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف زیرو ٹا لرنس پالیسی اپنائی جائے کسی کو دوبارہ تجاوزات قائم نہیں کرنے دیں گے افسران فوری تمام بازاروں کو تجاوزات سے کلیئر کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں