شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 2 اشتہاری گرفتار

شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ  دیکر لوٹنے والے 2 اشتہاری گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے ملتان نے مختلف کارروائیوں میں دو اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔

ایف آئی اے نے ڈی جی خان سے معاذ کو گرفتار کیا جس نے شہری کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے رقم بٹوری تھی جبکہ ایف آئی اے نے دوسری کارروائی میں ناصر کو گرفتار کیا جس نے شہری کو بحرین بھیجنے کے لئے رقم بٹوری تھی ۔دونوں ملزموں پر مقدمات درج تھے مگر مفرور تھے ان کو گرفتار کرلیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں