بی آئی ایس پی رقوم کی ادائیگیوں میں کٹوتی جا ری

بی آئی ایس پی رقوم کی ادائیگیوں میں کٹوتی جا ری

وہاڑی،بورے والا (نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا)بی ایس پی کے تحت ملنے والے پیسوں کی قسط کی ادائیگیوں میں کٹوتی کا عمل جا ری ۔

تفصیل کے مطابق بوریوالا میں جاری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی سہہ ماہی قسط کی ادائیگی جاری ہے جس میں بوریوالا میں قائم گگو سنٹر، سٹیڈیم سنٹر اور 505 سنٹرسے مختلف ریٹیلرز کی 1500 اور 2000 تک کی کٹوتی کی شکایات موصول ہورہی ہیں جس سے غریب اور لاچار خواتین بے بس ہوکر کٹوتی کرانے پر مجبور ہیں ۔ریٹیلرز کی جانب سے پیسے بند کرانے کی دھمکیاں ملنے پر خواتین چپ سادھ لیتی ہیں جس سے اس بے لگام مافیا کے حوصلے بلند ہوجاتے ہیں لیکن کچھ خواتین نے ہمت کر کے شکایات درج کرائیں تو ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر وہاڑی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بوریوالا انکی دادرسی کرنے گگو سنٹر پر پہنچے جس پر پانچ بزرگ خواتین نے ایک ہی ریٹیلر کے خلاف شکایات درج کرائیں ۔گگو سنٹر پر موجود بی آئی ایس پی کے سٹاف اور لیڈی پولیس کانسٹیبل نے بھی خواتین کو ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے میں اپنا حصہ ڈالا اور اس دوران ایک بزرگ خاتون کا بلڈ پریشر بڑھ گیا جس پر انہوں نے دباؤ میں ا ٓکر اپنی شکایات واپس لے لیں اور دونوں اعلیٰ افسر بغیر کارروائی کیے موقع سے غائب ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں