ادویات مہنگی کرنا قابل مذمت
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ پروفیسر عبد الرزاق شاد و دیگر نے۔
کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ تباہ کن اور ظالمانہ اقدام جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔یوٹیلیٹی بلز اور روز مرہ کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور تباہ کن بم گر کر انہیں مرنے پر مجبور کر دیا ہیں ۔ایسے لگتا ہے جیسے اداروں اور کمپنیوں پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں جس کا جب جی چاہے اپنے من مانے ریٹ بڑھا دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام اپنی عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہوتا ہے مگر افسوس پاکستان میں تو حکومت کا کام صرف اور صرف عوام پر ظالمانہ طریقے سے ٹیکس لگا کر انہیں بھوکا مرنے اور بھیک مانگنے پر مجبور کرنا ہے ۔