ڈائریکٹر پروگرام چائلڈ پروٹیکشن کا دورہ ملتان سنٹر، بچوں سے ملاقات

ڈائریکٹر پروگرام چائلڈ پروٹیکشن کا  دورہ ملتان سنٹر، بچوں سے ملاقات

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر پروگرام چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو عثمان اکرم نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان سنٹر کا دورہ کیا۔

 ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر نے ڈائریکٹر پروگرام کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ورکنگ اور کارکردگی بارے بریفنگ دی ۔ڈائریکٹر پروگرام نے بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔اپنے وزٹ کے دوران انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا عثمان اکرم نے چائلڈ پروٹیکشن سکول، بچوں کے ہوسٹل، ٹیلرنگ کلاس، دستکاری کلاس، لانڈری، کچن بچوں کیلئے لگائے گئے جھولوں اور پلے گراؤنڈز کا بھی معائنہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں