سرکاری سکول و کالجز میں طلباوطالبات صاف پانی سے محروم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )ضلع خانیوال کے سرکاری سکول و کالجز میں زیر تعلیم بچیاں اور بچوں صاف پانی سے محروم،گندے اور بغیر فلٹر پانی کی سپلائی کی جاتی ہے ۔
طالبات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سکولوں میں نصب پانی کی ٹینکیاں اور پائپ لائنوں میں کائی اور زنگ جم چکا ہے جس سے گزر کر آنے والا پانی استعمال کے قابل نہیں جبکہ سکولوں میں نصب کی گئی ٹینکیوں کی بھی صفائی کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے سے انتہائی ناقص اور آلودہ پانی بچے استعمال کرنے پر مجبور ہیں، اکثر پرائمری سکولوں میں واٹر فلٹریشن غیر فعال ہیں،سینکڑوں طالبات گھروں سے پانی ساتھ لاتی ہیں،والدین نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔