ضلع مظفرگڑھ جدید دور میں بھی جنرل بس سٹینڈ سے محروم

ضلع مظفرگڑھ جدید دور میں بھی جنرل بس سٹینڈ سے محروم

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پاکستان کا قدیمی بڑا ضلع مظفر گڑھ دور جدید میں بھی جنرل بس سٹینڈ سے محروم،حکومت کی جانب سے بس سٹینڈ کے لئے 53 کنال 6 مرلے جگہ منظور کی گئی۔۔۔

 جس میں ویڈا شٹل سروس 20 کنال ،بی کلاس اورسی کلاس کے لئے 33 کنال 6 مرلے زمین منظور ہوئی ،نقشہ کے باوجود اراکین اسمبلی و افسروں کی خاموشی مبینہ رکاوٹ بن گئی اور تاحال تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا،ویڈا شٹل سروس کا معاملہ بھی تاخیر کا شکار ہے ،ٹرانسپورٹ مافیا ہے مین شاہراہوں پر خود ساختہ ناجائز اڈے قائم کر کے اجارہ داری قائم کررکھی ہے ،سڑکوں پر جگہ جگہ اڈے قائم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو دیگر مسائل کا سامنا ہے ،جنرل بس سٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کیجانب سے اوور چارجنگ،اوور لوڈنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خلاف قانون ایل پی جی کا استعمال عروج پر ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ ذاتی دلچسپی لیکرمنظور شدہ مقام پر جنرل بس سٹینڈ کی فوری تعمیر شروع کرائیں تاکہ شہری باعزت اور محفوظ سفر کرسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں