ڈی سی خانیوال کا دارالامان کا دورہ‘انتظامات کا جائزہ
![ڈی سی خانیوال کا دارالامان کا دورہ‘انتظامات کا جائزہ](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان نے اچانک دارالامان کا تفصیلی دورہ کیا اور سکیورٹی،صفائی اور سہولیات ،کچن میں جاکر ہفتہ وار فوڈ لسٹ اور کھانے کا معیار بھی چیک کیا،سلمیٰ سلیمان نے مقیم خواتین سے بھی ملاقات کی اور۔۔۔
عملہ کے رویہ،سہولیات بارے استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ بے آسرا خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔دارالامان میں ایس او پیز کیمطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں،اے ڈی سی جی غلام مصطفی خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عمر ہمراہ تھے ۔