بھارت سے آزادی تک کشمیریوں کیساتھ کھڑے ،کلثوم پراچہ

بھارت سے آزادی تک کشمیریوں کیساتھ کھڑے ،کلثوم پراچہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے زیراہتمام یوم کشمیر عزم و استقلال کے ساتھ منایاگیا کہ بھارت سے آزادی تک کشمیری عوام کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر کھڑے رہیں گے ۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں یوم کشمیر منایاگیا ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید اور دیگر اساتذہ اور طالبات نے ریلی میں شرکت کی۔ شرکا نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بینر اور پمفلٹ اٹھائے ہوئے تھے بعد ازں تقریری مقابلہ بھی منعقد ہوا جس میں طالبات نے کشمیر عوام کے ساتھ آزادی تک ساتھ دینے کے عزم کودہرایا اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرکلثوم پراچہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہماری قربت اور یکجہتی غیر متزلزل ہے کشمیری عوام اپنے حقِ خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو یکسرمسترد کرتا ہے بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام ہوگاپاکستان کی حکومت اور عوام جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں