لیپ ٹاپ سکیم،اہلیت کا معیار طے،جنوبی پنجاب کے 32 فیصد طلبہ مستفید

ملتان(خصوصی رپورٹر)سی ایم لیپ ٹاپ سکیم 2025، اہلیت کا معیار ،پالیسی تیا ر کرلی گئی جنوبی پنجاب کے 32فیصد طلبا کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔
بتایاگیا ہے کہ یونیورسٹی طلباء کیلئے 20ہزار ، کالج کیلئے 14ہزار لیپ ٹاپ مختص کر دیئے گئے ہیں ٹیکنیکل ،ایگریکلچر طلباء کیلئے 4ہزار، میڈیکل ،ڈینٹل کالج کے طلباء کیلئے 2ہزار لیپ ٹاپ مختص کئے گئے ، کمپیوٹر سائنس، طب، انجینئرنگ، سماجی علوم کے طلبا کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے کاروبار، زراعت،مطالعہ کے دیگر طلباء کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے ، سکیم کے تحت پنجاب بھر کے مستحق طلباء میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم ہونگے ،میٹرک سے پوسٹ گریجوایٹ سطح تک مستحق طلبا میں 1لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم ہونگے ،طلبا میں کورآئی سیون پروسیسرز کے ساتھ 13ویں جنریشن کے لیپ ٹاپ تقسیم ہونگے ، 2 ہزار اقلیتی طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے جنوبی پنجاب کے 32فیصد طلبا کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے ،لیپ ٹاپ سکیم 2025 کیلئے اہل طلباء کاڈیٹاتعلیمی اداروں کے ذریعے اکٹھا کیا جائیگا،تعلیمی ادارے تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر اہل طلبہ کا ڈیٹا اکٹھا کریں گے ایچ ای سی پنجاب منتخب طلباء کی حتمی فہرست کی تصدیق اور جاری کرے گا،لیپ ٹاپ کی تقسیم رمضان المبارک کے بعد شروع کی جائے گی حکام کا کہنا ہے کہ سکیم کا مقصد ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا ،طلباء کو جدید تکنیکی آلات فراہم کرنا ہے ۔