دکانوں کی دوبارہ نیلامی‘ دکانداروں کے معاشی قتل :سرفراز بودلہ

دکانوں کی دوبارہ نیلامی‘ دکانداروں کے معاشی قتل :سرفراز بودلہ

وہاڑی(خبرنگار ) انجمن تاجران وہاڑی کے نمائندوں پیر سرفراز بودلہ اور چوہدری عبدالرشید نے ہنگامی اجلاس ۔

سے خطاب میں کہا کہ آباد کاری اسکیم کے تحت دی گئی دکانوں کے کرایہ داری حقوق کی دوبارہ نیلامی غیر قانونی اور دکانداروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے بلدیہ افسروں نے عدالت عالیہ کے د کانداروں کے ساتھ مشاورت کے فیصلے پر بھی عمل نہ کر کے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری حکومت کی موجودگی میں سول اداروں کا آمرانہ طرز کے فیصلے کرنا جمہوریت اور پارلیمانی اداروں کی بھی توہین ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے جائز قانونی حقوق کا تحفظ کیاجائے اور دکانوں کے مالکانہ حقوق دئے جائیں ہم نے 70سال سے دکانوں کو آباد کر کے اپنا خون پسینہ ایک کیا ہے بلدیہ افسران ہم سے ہماری روزی روٹی چھین کر ہمیں بے روزگار کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی ہماری آواز بنیں اور بلدیہ افسران کے غیر قانونی فیصلوں کے سدباب کرنے میں ہمارا ساتھ دیں بصورت دیگر وہاڑی کے تاجر رہنما اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں