ہسپتالوں کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز،ادویات،آلات کی بروقت فراہمی کی ہدایت

ملتان (وقائع نگار خصوصی، لیڈی رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صحت کے شعبے کی کڑی مانیٹر نگ کا آغاز کردیا گیا۔
، آلات ، ادویات کی بروقت فراہمی کی ہدایت دیدی گئی ،ہسپتالوں اور بنیادی ہیلتھ مراکز میں طبی سہولتوں کا معائنہ ، ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں مختلف امور کی منظوری دی گئی، ڈپٹی کمشنر کا اچانک شہباز شریف ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم سہولیات کی معائنہ کیا اور بریفنگ لی،آؤٹ ڈور اور فارمیسی کا بھی معائنہ اور ریکارڈ چیک کیا ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ہیلتھ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کی منظوری دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں اوربنیادی مراکز صحت میں ادویات اور طبی آلات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،شہباز شریف ہسپتال سمیت تمام مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ، مراکز صحت میں نئے وارڈز اور بلڈنگ کی تعمیرات تیزی سے جاری ہیں،شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے آگاہی بینرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ضلعی حکام کے ہمراہ بستی ملوک کا دورہ بھی کیا ،انہوں نے کھلی کچہری کے دوران 26 مشترکہ کھاتوں کی فوری تقسیم کرائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کاکہناتھاکہ ضلع ملتان میں ونڈہ کراو سکھ پاؤ پروگرام کا آغاز کردیا ہے ،اس سلسلے میں ضلع ملتان میں مشترکہ کھاتوں کی فوری تقسیم شروع کردی گئی ہے ،حکومت پنجاب نے زمینی تنازعات کے خاتمے کیلئے انقلابی منصوبہ کی بنیاد رکھی،ونڈہ کراؤ سکھ پاؤمنصوبے کے تحت مشترکہ کھاتوں کی فوری تقسیم ہوگی،محمد علی بخاری نے کہا کہ تمام سرکلز میں ریونیو افسرکھلی کچہریوں کے ذریعے ونڈہ یقینی بنائیں گے ،شہری اپنی ملکیت اور قبضہ کا فوری شفاف تعین کراسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مشترکہ کھاتوں کی تقسیم سے شہریوں کو براہ راست ریلیف حاصل ہوگا ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے احسن اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔