کانسٹیبل ولیڈی کانسٹیبل بھرتی دوڑمیں لاڑ کے عبدالغفور کی پہلی پوزیشن

ملتان(کرائم رپورٹر )کانسٹیبل لیڈی کانسٹیبل بھرتی دوڑ، لاڑ کے عبدالغفور نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ملتان پولیس میں کانسٹیبل اور۔
لیڈی کانسٹیبل بھرتی کے لیے منعقدہ دوڑ میں لاڑ کے رہائشی عبدالغفور نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، حیران کن طور پر انہوں نے یہ کامیابی چپل پہن کر حاصل کی، جس پر انہیں خصوصی انعام سے نوازا گیا۔یہ دوڑ ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان کی زیر نگرانی منعقد ہوئی، جس میں سینکڑوں امیدواروں نے حصہ لیا۔ تاہم عبدالغفور نے اپنی ہمت، محنت اور لگن کے ذریعے و سب کو حیران کر دیا۔ ان کی کامیابی پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے انہیں 2 ہزار روپے نقد انعام دیا اور ان کے عزم و حوصلے کی تعریف کی۔اس موقع پر سی پی او ملتان نے کہا عبدالغفور جیسے باہمت نوجوان ہماری فورس کا سرمایہ ہیں۔