اوباش کی لڑکی سے اغواء کے بعد زیادتی،ویڈیوبھی بنا لی
میلسی (نامہ نگار )مبینہ طور پر اوباش نے کھسہ دلوانے کے بہانے لڑکی کو اغواء کرکے جنسی ہوس کا نشانہ بنادیا اور۔
نازیبا ویڈیو بھی بنالی۔تفصیل کے مطابق موضع اشرف شاہ کی بستی شیرے والا کی عنصر مائی نے سٹی پولیس میلسی کو بتایا کہ بستی نور پور کے رہائشی احمد رضا نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ مل کر میلسی شہر سے کھسہ دلوانے کے بہانے اس کی 13سالہ بیٹی (ح) کو اغواء کرلیا اور مبینہ طور پر ایک کمیشن شاپ سبزی منڈی میلسی میں اپنے دوست کے چوبارے پر لے جاکر ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ مسلح ساتھی پہرہ دیتے رہے ، ملزموں نے نازیبا ویڈیو بھی بنا ئی اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔