نشتر ہسپتال، منکی پاکس میں مبتلا 2مریض بدستور زیر علاج

نشتر ہسپتال، منکی پاکس میں  مبتلا 2مریض بدستور زیر علاج

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں دبئی پلٹ منکی پاکس میں مبتلا دو مریض بدستور زیر علاج ہیں دونوں مریض تین روز قبل دبئی سے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ملتان پہنچے ائیر پورٹ سے منکی پاکس کے شبہ میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دو روز قبل لاہور سے رپورٹ موصول ہونے پر دونوں مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی تھی ،23 سالہ مزمل حسین دبئی میں مزدور ہے تعلق مظفر گڑھ سے ہے ،جبکہ 24 سالہ عبدالمجید دبئی میں کیٹل فارم پر ملازم ہے اور تعلق ڈیرہ غازیخان سے ہے ادھر ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منکی پاکس میں مبتلا دونوں مریض بیمار پڑنے کے بعد دبئی میں اپنے ساتھی ملازمین کے ساتھ میل جول جاری رکھا اور پرواز میں بھی دیگر مسافروں سے کنٹیکٹ میں رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں