والدین بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں :خالد کھوسہ

والدین بچوں کو سرکاری سکولوں  میں داخل کروائیں :خالد کھوسہ

مونڈکا(نامہ نگار ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمظفرگڑھ خالدخان کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا۔

 خواب پڑھو پنجاب بڑھوپنجاب کی کامیابی کے لیئے محکمہ تعلیم مظفرگڑھ والدین اوراساتذہ کے درمیان تدریسی عمل میں بہترین نتائج کے کیلئے دن رات کوشاں ہے ،والدین سرکاری سکولوں میں اپنے بچوں کاداخلہ کرواکے روشن مستقبل کی بنیادرکھیں، ایک دہائی سے گورنمنٹ سکولوں کی طرف سے دئے گئے بہترین نتائج نے والدین کا رجحان پرائیویٹ اداروں کی نسبت سرکاری اداروں میں بڑھ گیاہے جس کی بنیادی وجہ پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے رائج کی گئی پالیسیاں ہیں جن پر عمل پیراہوکے محنتی اساتذہ نے کم وقت میں خاطرخواہ نتائج دئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں