ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام،چار افراد پر مقدمات

ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام،چار افراد پر مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

لوہاری گیٹ پولیس کو رابعہ نے بتایا کہ میرے بھائی فیصل اسحاق جس کے ساتھ جائیداد کا معاملہ چل رہا تھا اس نے گالیاں دیتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، دریں اثنا بوہڑ گیٹ پولیس کو محمد آصف نے موٹرسائیکل چوری کی اطلاع دی جس کے متعلق پولیس کو تصدیق نہ ہوسکی معاملہ جھوٹا ثابت ہوا کوتوالی پولیس کو نامعلوم کالر نے جھوٹی اطلاع کرکے موبائل بند کرلیاجبکہ صدر شجاع آباد پولیس کو ارشد لیاقت نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں