بااثرزمینداروں نے فلڈ بند کاٹ کر پانی کا رخ موڑدیا

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) باثر زمینداروں نے فلڈ بند کاٹ کر پانی کا رخ موڑدیا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ۔
عوامی مفاد کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیل کے مطابق سب انجینئر سیکنڈ ڈیفنس شہزاد احسن کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق محمد آصف، غلام مرتضی زمینداروں سے پائپ گزارنے اور بند کو توڑنے کا معاملہ کیا تھاجس کیوجہ سے لنک بند کاٹنے اور پانی کا رخ موڑا گیا ،غیر قانونی عمل کیوجہ سے سرکاری املاک کو تقریباً7 لاکھ کا نقصان پہنچا کرعوامی مفاد کو خطرے میں ڈالنے پر غلام حسین سیرانی، نواز سہانی،اور سناواں بند توڑنے پر آصف چھجڑا، غلام مرتضی،اختر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔