نوسربازی، دھوکہ دہی کی وارداتوں میں اضافہ

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے شہریوں سے نوسربازی اور دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
۔سیتل ماڑی پولیس کو زوہیب حسین نے بتایا کہ نامعلوم شخص میرے پاس آیا اور مجھے اپنی باتوں میں الجھاکر نوسربازی کرتے ہوئے موبائل لیکر فرار ہوگیا دریں اثنا بستی ملوک پولیس کو محمد ندیم نے بتایا کہ ملزم احمد رئوف اور عمیر نے دھوکہ دہی اور فراڈ کرکے ارتکاب جرم کیا کینٹ پولیس کو محمد طارق نے بتایا کہ نامعلوم شخص دکان پر آیا اور جوتا مالیت 14ہزار 6سوروپے کا خرید کرکے نوسربازی کرتے ہوئے بنا پیسے دیئے فرار ہوگیا چہلیک پولیس کو عابدہ بی بی نے بتایا کہ ملزم جاوید اقبال ،احسان ،منیر اور فاطمہ نے مجھے مکان 20لاکھ روپے میں فروخت کرکے رقم وصول کرلی ملزموں نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے مکان پر قبضہ کرنے کیلئے میرے اوپر کیس دائر کردیا عدالت عالیہ میں پیش ہوکر حقائق سے آگاہ کیا گیا تو ملزموں نے نوسربازی کرتے ہوئے رقم وصول کرنے کے بعد بھی مکان پر قابض ہونے کیلئے عدالت عالیہ میں جھوٹا دعویٰ دائر کیا اور میرے گھر کے دروازے توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ڈرادھمکاتے ہیں سب انسپکٹر کفایت اللہ نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کرم حسین ،حافظ عاصم ،محمد صفدر اور نجمہ پروین نے باہمی صلاح مشورہ ہوکر ظفر اقبال کی فرد آئی ڈی دھوکہ اور فراڈ کے ساتھ استعمال کرکے ارتکاب جرم کیا سرکاری ملازم کلیم خورشید نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عمر اور اکرم نے میرے بیٹی ارحمہ کلیم جو 14سال کی ہے کہ ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کے ساتھ جعلی نکاح نامہ تیار کرکے غیر قانونی عمل کیا جبکہ بیٹی ابھی تک نابالغ ہونے کی وجہ سے شادی غیر قانونی زمرے میں آتی ہے ۔