موٹر سائیکل سوار نوجوان دیوار سے ٹکرا کر جاں بحق

موٹر سائیکل سوار نوجوان  دیوار سے ٹکرا کر جاں بحق

گیلے وال (نامہ نگار)تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان دیوار سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔

 تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ چک نمبر 53 ایم کا رہائشی نوجوان ذوالقرنین خان موٹرسائیکل پرشاہ والی پل سے گھر کی جانب سے آ رہا تھا تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،فوری طور پر آر ایچ سی 53 ایم لے جایا گیا لیکن سر پر شدید چوٹ لگنے سے جانبر نہ ہو سکا ۔نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نوجوان اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اچانک وفات پر پورے علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں