اجمل خان چانڈیہ کی صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر سے ملاقات

اجمل خان چانڈیہ کی صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر سے ملاقات

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر )پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے صوبائی وزیر سپورٹس و لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر سے ملاقات کی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجمل خان چانڈیہ نے کھیلتا پنجاب گیمز کے کامیاب اختتام پر صوبائی وزیر کو مبارکباد پیش کی۔ اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق مظفرگڑھ میں تعمیر وترقی کے منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ اور سپورٹس گراؤنڈ مظفرگڑھ کی تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے ۔ انہوں نے سوشل سیکورٹی ہسپتال مظفرگڑھ میں سہولیات کی کمی کو پورا کرنے اور اپگریڈیشن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ اجمل خان چانڈیہ نے لیبر کالونی مظفرگڑھ میں سوئی گیس پائپ لائن کی فراہمی کے پراسس کو تیز کرنے کی درخواست جس پر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے فوراً پراسس کو تیز کرنے کی متعلقہ محکموں کو ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں