بڑھتی وارداتیں،خانیوال پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )چوری کی بڑھتی وارداتیں،خانیوال کنٹرول کرنے میں ناکام ۔خانیوال کے علاقہ 85/83 نیا بائی پاس جہانیاں روڈ کے قریب آئے روز جانور ،، ٹیوب ویل سے تاریں ، سولر پلیٹیں و دیگر اشیاء کی چوری معمول چکی ہے۔۔۔
اہل علاقہ کی جینا دوبھر ہوچکا ہے ،شکایات کے باوجود تھانہ صدر پولیس کارروائی سے گریزاں ہے ۔اہالیان علاقہ عمران چاون، غلام شبیر چاون ،مہر سعید باٹی ،شہزاد گجر ،مہر مشتاق سیال ،ملک مشتاق ڈھول ،ابراہیم کھوکھر و دیگر نے ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کو کنٹرول اورپولیس کے گشت کو موثر کیا جائے ۔