وہاڑی:سہولت بازار میں چینی کا سٹال چار دن سے بند

وہاڑی(نمائندہ دنیا ) سہولت بازار میں چینی کا سٹال چار دن سے بند شہری سستی چینی کی سہولت سے محروم ہیں ۔۔۔
، سستے بازار میں سستی چینی چند روز فراہمی کے بعد بغیر اطلاع عام دیے سستی چینی کی فراہمی کو اچانک بند کردیا شہری روزانہ سستے رمضان بازار میں سستی چینی کی خریداری کیلئے آتے اور چینی کی عدم خریداری پر مایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں ،شہریوں منیر حسین،محمد اکرم،محمد بشیر،شوکت بی بی،اصغری بی بی نے بتایا کہ سستا رمضان بازار میں صرف چینی ہی واحد چیز تھی جس پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا تھا اب وہ بھی چھین لیا ہے اور چار روز سے چینی کا سٹال بند پڑا ہے ہم روزانہ چینی کی خریداری کیلئے آتے ہیں اور خالی واپس لوٹ جاتے ہیں جبکہ شہریوں نے پنجاب حکومت سے ضلعی انتظامیہ کے خلاف شکوہ کیا کہ اگر چینی کا سٹال بند ہی کرنا تھا تو نوٹس آویزاں کرتے تاکہ شہریوں کو مشکلات نہ پیش آئیں دوسری جانب ماڈل بازار انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے چینی کی قیمت میں اضافے سے سستی چینی کی فراہمی ممکن نہ تھی اس لئے انتظامیہ نے چینی کا سٹال بند کردیا ہے شہریوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر ملتان سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔