5سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات ،مقدمہ درج

5سالہ بچی کے ساتھ نازیبا  حرکات ،مقدمہ درج

میلسی (نامہ نگار )پانچ سالہ کمسن بچے کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنیوالے کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیل کے مطابق موضع بہادر بلوچ کے شاہ محمد کی بیٹی مقصود بیگم جو ان دنوں طارق کالونی آڑی والا میں رہائش پذیر ہے نے سٹی پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر سے پانچ سالہ بیٹے محمد ریحان کو اوباش ملزم محمد یاسین بلوچ اپنے گھر لے گیا دیر ہونے پر وہ اس کے گھر گئی تو اوباش بچے کے ساتھ مبینہ طور پر شدید نازیبا حرکات کررہا تھا جو اسے دیکھتے ہی فرار ہوگیا۔پولیس تھانہ سٹی میلسی نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں