عید قریب آتے ہی مہنگائی عروج پر،بازاروں میں رش بڑھ گیا
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)عید قریب آتے ہی مہنگائی عروج پر،بازاروں میں رش بڑھ گیا۔۔۔
بچوں اور خواتین کی من پسند اشیاء کی خریداری عروج پر پہنچ گئی ،کپڑوں کے ساتھ میچنگ چوڑیاں، لیس، نیل پالش، ہیئر کیچرز سمیت دیگر اشیاء لینے والوں کی کثیر تعداد ہر چھوٹی اور بڑی مارکیٹ میں نظر آرہی ہے ۔دکاندار من پسند قیمتیں وصول کررہے ہیں ۔خواتین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث عید کی شاپنگ کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔دوسری طرف عید کی آمد کے موقع پر درزیوں نے بھی ریٹ بڑھادئیے ہیں، اپنے ریٹ بڑھانے کیلئے دکانداروں نے ہاؤس فل ہے کے بورڈآویزاں کردیئے ہیں جس پر گاہکوں سے کہا جاتا ہے کہ ہماری پاس وقت نہیں ہے تاہم ارجٹ سوٹ سلوانا ہے تو ڈبل ریٹ پر سلوا لیں ۔