مسیحی برادری کے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دی جائیگی ، سونیا آشر
کوٹ ادو(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب نے مسیحی برادری کوان کے مذہبی تہواروں پرخصوصی گرانٹ کافیصلہ کیاہے۔۔۔
تاکہ وہ اپنے مذہبی تہوار بھرپور طریقے سے مناسکیں،وزیر اعلیٰ پنجاب اقلیتوں کواپنے سرکاتاج سمجھتی ہیں ، عید کے بعد جنوبی پنجاب کاوزٹ کرونگی اور اقلیتی لوگوں کے مسائل سنوں گی ۔ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری ہیومن رائٹس واقلیتی امورپنجاب سونیاآشرنے ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ ڈیرہ غازیخان وسیم شاکر سے اپنے آفس میں ملاقات دوران کیا ۔انہوں نے جنوبی پنجاب کے مسلم لیگی ورکرز کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہ پرانے ورکرپارٹی کاسرمایہ ہیں،ان کیلئے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں۔