عید کی آمد ، نشتر ہسپتال پر بھکاریوں کی یلغار

عید    کی   آمد   ،    نشتر    ہسپتال    پر    بھکاریوں    کی    یلغار

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان انتظامیہ بھکاری مافیا کے سامنے بے بس ہو گئی ،عید کے قریب آتے ہی بھیک مانگنے والی خواتین کا گروہ دھڑلے سے زیر علاج مریضوں کے بستر پر جا کر بھیک مانگنے لگا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سکیورٹی عملہ غائب، لواحقین نے ویڈیو بنائی تو بھیک مانگنے والی خاتون بھڑک اٹھی ،گالم گلوچ تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کو آئے روز نت نئے مسائل کا سامنا ہوتا ہے کمزور انتظامی امور اور محکمہ صحت پنجاب کی عدم دلچسپی کے باعث نشتر ہسپتال مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ، نشتر ہسپتال کے اندر نجی سکیورٹی کمپنی کے ایک سو دس سکیورٹی گارڈز سمیت آئوٹ سورس عملہ صفائی بھی کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہے جبکہ ماہ صیام میں بھی سکیورٹی گارڈز اور عملہ صفائی کے گھروں پر فاقے ہیں جبکہ مریضوں اور انکے لواحقین کو اب فقیروں نے وارڈز کے اندر آ کر لوٹنا شروع کر دیا ہے اس حوالے سے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل رہی جس میں نشتر ہسپتال کے وارڈ میں زیر علاج مریض کے بستر پر بھیک مانگتی خاتون کو جب لواحقین نے روکا تو بھیک مانگنے والی خاتون کی اور ایک ساتھی بھی آ گئی اور ویڈیو بنانے والے شہری کو الٹا دھمکیاں دینے لگی اور کہا کہ جا کر اپنا مریض دیکھو ہمارا ٹھیکہ ہے ہم بھیک مانگیں گے ، ادھر مریضوں اور لواحقین کا کہنا تھا کہ بھیک مانگنے والی خاتون کے سامنے وارڈ کا عملہ خاموش تماشائی بنا رہا جبکہ نشتر ہسپتال کے سرکاری سکیورٹی گارڈز جو مریضوں کے لواحقین کو وارڈ کے اندر داخل نہیں ہونے دیتے اور الٹا بے عزت کرتے ہیں ان کی آنکھوں کے سامنے فقیر نشتر ہسپتال کے وارڈز میں آزادانہ گھومتے ہیں جس پر وہ خاموش رہتے ہیں نشتر ہسپتال انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وارڈز کے اندر فقیروں کا داخلہ بند کرے یہی لوگ بعد میں موبائل فون سمیت دیگر سامان چوری کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں