ریسکیو 1122کاسیلاب سے نمٹنے کیلئے عملی مشقوں کا مظاہرہ

ریسکیو 1122کاسیلاب سے نمٹنے کیلئے عملی مشقوں کا مظاہرہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ریسکیو1122 مظفرگڑھ نے سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کے حوالے سے پی،ڈی،ایم،اے وئیر ہاؤس کے مقام پر عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عبیداللہ خان، ڈسٹرکٹ پی ڈی ایم اے کوآرڈینیٹر عرفان سیال بھی شریک تھے ۔ دیگر لائن ڈپارٹمنٹس میں سول ڈیفنس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، لائو سٹاک، فوڈ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر فلاح تنظیموں دوآبہ فائونڈیشن اور سانجھ فائونڈیشن کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے ،ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی جانب سے انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ، کشتی رانی، ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کے بعد میڈیکل فرسٹ فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقلی، کسی بھی قسم کی ایمر جنسی کی صورتحال میں استعمال ہونیوالے فائر ڈیزاسٹر اور میڈیکل سے متعلق مخصوص آلات اور انکی مشقوں کا مظاہرہ پیش کیا۔ڈی او عبید اللہ نے ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کو ریسکیو 1122 کی جانب سے فلڈ کے حوالے سے کئے جانیوالے انتظامات اور مظفرگڑھ کے ایسے تمام مکامات کے بارے بریفنگ دی جنہیں سیلابی صورتحال میں زیادہ خطرات لاحق ہیں۔ڈی او عبیداللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے آلات اور ریسکیو کی کارکردگی کو جانچنا اور قبل از وقت تیاری کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے درمیان سیلابی صورتحال میں باہمی تعاون کو بہتر بنانا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو نہایت متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 بلاشبہ وہ واحد ادارہ ہے جس کی کار کردگی دیگر اداروں کے لئے مثالی ہے ۔انہوں نے بہترین انداز سے ایکسرسائزز کے انعقاد پر ریسکیوکی تمام ٹیم کو مبارکباد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں