ویسٹ مینجمنٹ عملہ کا کام سے انکار،وردیاں اتار کر پھینک دیں
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کے عملے نے کام سے انکار کرتے ہوئے۔۔
وردیاں اتار کر پھینک دی افسروں کے رویے کے خلاف نعرے بازی ۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب کے پرائیویٹ پروگرام کے تحت چلنے والا ادارے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کے ملازمین کا اپنے ادارے کے افسروں کے ہتک آمیز رویے ،گالیاں دینے کے خلاف بطور احتجاج وردیاں اتار کر پھینکتے ہوئے کام کرنے سے انکار کردیا اوربلدیہ میں واپس لانے کامطالبہ کیا۔ مظاہرین نیامت مسیح ،پرویز مسیح ، یعقوب راجہ مسیح ،جمعہ مسیح ،کرن جمیل ، سنوبر حمید ، سونیا اکرم ،عمران مسیح و دیگر ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بلدیہ وہاڑی کے ملازم ہیں اور یہاں مستقل کام کررہے تھے ، ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بلدیہ وہاڑی کے افسروں نے ہمیں نجی کمپنی کے حوالے کیا ،صبح 9 بجے سے پہلے پورا شہر صاف کررہے ہیں،لیکن افسروں کی بدسلوکی ناقابل برداشت ہے ، عید پر بھی مراعات کا وعدہ کیا وہ نہیں ملیں، کھانا دیا جاتا ہے نہ پانی،ہم بھی انسان ہیں،ایسی صورتحال میں ہم کام نہیں کرسکتے ۔بلدیہ نے اپنے من پسند افراد کو پاس رکھ لیا اور نجی کمپنی کے حوالے کردیا۔ کمشنر فوری نوٹس لیں اور ہمیں واپس بلدیہ میں بھجوائیں۔