عبدالحکیم:نجی کنٹرول شیڈ میں شارٹ سرکٹ سے نوجوان جاں بحق
عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)عبدالحکیم کے نواحی علاقے میں ایک نجی کنٹرول شیڈ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد علی ولد تسلیم، عمر 28 سال سکنہ ماہنی سیال کے نام پر ہوئی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو سول ہسپتال عبدالحکیم منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔