ڈی سی کمپلیکس میں ستھرا پنجاب کنٹرول روم کا افتتاح

 ڈی سی کمپلیکس میں ستھرا پنجاب کنٹرول روم کا افتتاح

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ڈی سی کمپلیکس میں ستھرا پنجاب کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔۔

 اور کیک کاٹا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ستھرا پنجاب کنٹرول روم قائم کرنے کا مقصد صفائی نظام کی مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے ستھرا پنجاب کنٹرول روم میں صفائی نظام کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی جس میں تمام گاڑیوں کی نقل و حرکت کا براہ راست جائزہ لیا جائے گا اکٹھا کیا جانے والا کوڑا کرکٹ ڈیجیٹل طریقے سے مانیٹر ہو گا روزانہ کی بنیاد پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور ناقص کارکردگی پر نجی کمپنی کو جرمانہ عائد کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر خان نے کنٹرول روم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ہر گاڑی کے کام کرنے کے اوقات کو مانیٹر کیا جائے گا تمام سپروائزر اور سینٹری ورکر کی حاضری کو براہ راست مانیٹر کیا جا رہا ہو گا اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو سید عثمان منیر بخاری، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم،ڈسٹرکٹ منیجر ملتان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ارسلان حمید، رانا خلیل بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں