تجاوزات کیخلاف آپریشن سامان ضبط،جرمانے

تجاوزات کیخلاف آپریشن سامان ضبط،جرمانے

شجاع آباد(نامہ نگار)چیف آفیسر عمر مختار کا شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، سامان ضبط، جرمانے ۔۔

۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سورٹھ مبشر کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شجاع آباد عمر مختار نے ٹیم کے ہمراہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ، روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جارہا ہے ، جو لوگ وارننگ کے باوجود باز نہیں آتے ان کا سامان بھی ضبط کیا جاتا ہے اور موقع پر جرمانے بھی عا ئد کئے جاتے ہیں۔ 

چیف آفیسر عمر مختار کا کہنا ہے کہ تجاوزات قائم کرنے والے اور شہر کا حسن خراب کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں