ایمرسن میں’’سمارٹ روڈ محفوظ زندگی‘‘ کے عنوان پر سیمینار

ایمرسن میں’’سمارٹ روڈ محفوظ زندگی‘‘ کے عنوان پر سیمینار

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور ٹریفک پولیس ملتان کے اشتراک سے ٹریفک آگاہی کے حوالے سے۔۔

 \\\"سمارٹ روڈ، محفوظ زندگی\\\" کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔تقریب میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، سٹی پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر، چیف ٹریفک آفیسر سردار موارہن خان، ٹریفک پولیس افسر، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے بوسن روڈ پر بڑھتی ہوئی ٹریفک اور طلبہ و طالبات کی کثرت آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں مختلف مقامات پر اوور ہیڈ پل اور سپیڈ بریکرز کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ بوسن روڈ تعلیمی اداروں کا مرکز ہے اور ٹریفک کی روانی کو محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مہمان خصوصی سٹی پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے ایمرسن یونیورسٹی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے یونیورسٹی کا کردار قابل تحسین ہے معمولی غفلت انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے اور تیز رفتاری اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے حادثات کی بڑی وجوہات میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، گاڑیوں کا اوورلوڈ ہونا، غلط پارکنگ اور حد رفتار سے تجاوز شامل ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر سردار موارہن خان نے کہا کہ بوسن روڈ ملتان کی مصروف ترین شاہراہ ہے جہاں حالیہ دنوں میں تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں انہوں نے کہا کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں