گرمی میں اضافہ،قلفیوں اور آ ئس کریم کی مانگ بڑھ گئی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)گرمی میں اضافہ،قلفیوں اور آ ئس کریم کی مانگ بڑھ گئی’تفصیل کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے۔۔
ساتھ ہی قلفیوں اور آئسکریم کی مانگ بڑھ گئی ذرائع کے مطابق اندرون شہر 40سے زائد مقامات پر ایسی آ ئس کریم اور قلفیاں تیا رکرکے فروخت کرنے کی چھٹی چھوٹی فیکٹریاں قائم ہیں جو نا صرف مضر صحت ہیں بلکہ یہ آ ئس کریم سوکھے دودھ، سینس،کیمیکل اور سکرین استعمال کرکے تیار کی جاتی ہیں جسے کھانے والوں کے گلے اور دمے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خدشات ہیں یہ قلفیاں اور آ ئس کریم زیادہ تر گھوم کر فروخت کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ شعبہ جات ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت کو ایسی آ ئس کریم فروخت کرنے والی فیکٹریوں پرفوری پابندی لگانی چاہیے جو بیماریاں بانٹ رہی ہیں۔