جعلسازوں نے رقم کے عوض 3شہریوں کو جعلی چیک تھما دیئے

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔
سٹی جلالپور پولیس کو کامران نے بتایا کہ ملزم حسنین نے رقم کے عوض بوگس چیک دیا دریں اثنا ملزم مکی نے رقم لیکر چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا جبکہ بستی ملوک پولیس کو محمد آصف نے بتایا کہ ملزم اقبال حسین کو ادھار رقم دی جس نے امانت میں خیانت کرتے ہوئے میری رقم خورد برد کرلی پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔